اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے مغربی کنارے کے جنوب میں آباد فلسطینیوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایک ایسا حکم دریافت کیا ہے کہ جس کے تحت یہ غاصب حکومت الخلیل کے جنوب میں واقع "یطا" کے شمالی مشرقی علاقے وادبن زید اوراس کے اطراف میں موجود دیہاتوں کی بیس کروڑ مربع میٹر رقبے پرقبضہ کررہی ہے۔
قابل ذکرہے کہ اس زمین کے بہت سارے حصے پرزیتون کے درخت ہیں اوراس میں کچھ گھرمیں بنائے گئے ہیں کہ جنہیں خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ریاست فلسطین کے سرکاری ترجمان نبیل ابوردینہ نے کہا ہے کہ اردن کے مغربی کنارے کی زمینوں پرقبضہ ،ہرچیز کوخراب کردے گا اور اس طرح صہیونی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات ناکامی سے دوچارہوجائیں گے۔
فلسطینی راہنما گزشتہ تین سالوں کے دوران فلسطینی سرزمین پرصہیونی حکومت کے قبضے کے خاتمے کےلیے کسی فیصلے پرپہنچنے کی غرض سے سلامتی کونسل سمیت بین الاقوامی اداروں کی طرف رجو ع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
.......
169